پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی دو پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں

Published on November 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی دو پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں، زائرین عمرہ ادائیگی سے قبل 3 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے، قرنطینہ کے بعد زائرین گروپ کی شکل میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے عمرہ زائرین کی اسلام آباد اور لاہور سے پہلی دوپروازیں 96 عمرہ زائرین کو لے کرجدہ پہنچ گئی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ زائرین عمرہ ادائیگی سے قبل 3 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ قرنطینہ کے دوران زائرین کو کھانے پینے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قرنطینہ میں تین روز مکمل ہونے کے بعد زائرین گروپ کی شکل میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ معتمرین کا سعودی عرب میں قیام 10روز کا ہوگا۔دوسری جانب عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی حج وعمرہ کمیٹی کے رکن اور مکہ معظمہ میں ایوان صنعت وتجارت کی ہوٹلنگ کمیٹی کے رکن ھانی العمیری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں فرزندان توحید عمرہ کی ادائی کی خواہش رکھتے ہیں۔عمرہ کی ادائی مزید آسان بنانے کے لیے حکومت نے عمرہ پروگرام آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کی خریداری کے بعد عمرہ کے خواہش مند حضرات آن لائن بکنگ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ پروگرام خریدنے والا کوئی بھی غیرملکی مسلمان عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد ہوائی جہازوں کی ٹکٹ، مواصلات، ہوٹلوں میں قیام،عمرہ کی ادائی سے متعلق معاون کمپنی اور دیگر ضروری مراحل کی بکنگ کرسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy