ڈی پی او رحیم یار خان زاہد نواز مروت نے ڈیڑہ سالہ بچی ماں کے حوالے کر دی

Published on October 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 597)      No Comments

رحیم یار خان (یواین پی) ڈی پی اوزاہد نواز مروت نے ڈیڑہ سالہ بچی ماں کے حوالے کرpolice pic RYK 30-10-2015(1) دی ۔ سنی تحریک کے وفد سے بھی ملاقات پولیس کی عوان رابطہ مہم پر مبارک باد ۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل علاقہ تھانہ سی ڈویژن اسلامیہ کالونی کی رہائشی ذکیہ بی بی نے ڈی پی او زاہد نواز مروت کو تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے بیان کیا تھا کہ کچھ عرصی قبل اس کی شادی بابر نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے اس کے ساتھ سلوک اچھا نہیں رہا اور اس نے اسے تششد کے بعد اس کی ڈیڑھ سالہ بچی حادیہ چھین کر گھر سے نکال دیا ہے اب کسی طور بیٹی نہ دے رہا ہے جو کہ اس کا قانونی حق ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے دی پی او زاہد نواز مروت نے تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس کو بچی کی بلا تاخیر برآمدگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جس پر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بچی کو محفوط حراست میں لے لیا اور گزشتہ روز ڈی پی او زاہد نواز مروت نے ڈیڑھ سالہ حادیہ کو اس کی والدہ ذکیہ بی بی اور اس کے نا نا کے حوالے کر دیا جس پر انہوں نے ڈٖی پی او کے اس فوری ایکشن اور داد رسی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ دریں اثناء سنی تحریک کے ایک آٹھ رکنی وفد نے جواد حسن گل اور ولید چشتی کی قیادت میں ڈی پی او زاہد نواز مروت کے آفس میں ان سے ملاقات کی اور ڈی پی او زاہد نواز کی جانب سے ضلع بھر میں پولیس کی عوام رابطہ مہم کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس احسن اقدام سے نہ صرف معاشرہ میں پولیس کا بے جا خوف ختم ہو گا بلکہ اس سے سفید پوش شرفاء پولیس کے ساتھی بنیں گے جس سے جرائم پیشہ کے خلاف پولیس کی جاری جدو جہد میں غیر معمولی کامیابیاں ملے گی ۔ وفد نے اس موقع پر زاہد نواز مروت کی بطور ڈی پی او رحیم یار خان کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی و ملکی امن کے لئے سنی تحریک ان کے شانہ بشانہ ہو گی ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلع میں معاشرے کے کمزور طبقے خود کو لاوارث خیال نہ کریں ان کی طرف اٹھنے والا کسی بھی ظالم کا ہاتھ سلامت واپس نہیں جانے دیں گے ۔ ضلع سے میں لاقانونیت اور کمزور طبقات پر ظلم کسی صورت پنپنے نہیں دیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme