ڈی سی او علی اکبر بھٹی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کا تفصیلی معائنہ

Published on July 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

index
وہاڑی(یوا ین پی )پنجاب حکومت کی ہسپتالوں کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے اور عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کا تفصیلی معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات و عدم دستیاب سہولتوں بارے معلومات حاصل کیں اس دوران اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایم او محمد مبشر الرحمن ، ایس این اے محمد خرم سلیم،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے ہسپتال میں موجود طبی آلات و مشینری کاخو دمعائنہ کیا اور ایکسرے مشین کی کارکردگی دیکھنے کے لیے اپنا ایکسرے کرایا انہوں نے ہسپتال کی لیبارٹری اور اس میں استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا ڈی سی او نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت درجہ چہارم کے ملازمین کی تعداد اور کمی اور حاضری بارے بھی معلومات حاصل کیں جنریٹر، ایمبولینس،ایئر کنڈیشنر کے فنکشنل یا نان فکنشنل ہونے کے بارے اور ہسپتال کو بجلی کی فراہمی کے لیے الگ الگ فیڈر کنکشن بارے بھی دریافت کیا انہوں نے ضروری ادویات کی موجودگی کو بھی چیک کیا حکومت نے ہسپتالوں بارے عوامی رائے کے متعلق بھی تحریری رپورٹ طلب کی ہے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ہسپتال کے ترقیاتی منصوبہ بارے بھی رپورٹ فراہم کرتے ہوئے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اپ گریڈیشن بارے نئی عمارت کی تکمیل کے لیے مزید23کروڑ روپے درکار ہیں جن میں سے تقریبا3کروڑ روپے عمارت کی تکمیل کے لیے درکار ہیں جبکہ 20کروڑ روپے جدید مشینری سٹی سکین مشین ، سلٹ لیمپ،سی سی ٹی وی کیمرے، منی ٹیلی فون ایکسچینج، انٹر کام سسٹم ، لانڈری سسٹم ، مائیکروسکوپس، انکیوبیٹر،انفیوژن پمپس ،ای این ٹی آرو سکوپ،انستھیزیا مشین مع وینٹیلیٹر،سنٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم ،کمپیوٹرائزڈ ریڈیوگرافی مشین، ہیوی ڈیوٹی سکر مشین،ٹریکشن ٹیبل، سٹرلائزر، ایکسرے مشین برائے ایمرجنسی بلاک ، انسنی ریٹر(ویسٹ منجمنٹ سسٹم)سمیت دیگر آلات و مشینری کی خریداری کے لیے درکار ہیں ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے عمارت کی تکمیل کے لیے درکار 3کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے جبکہ مشینری و آلات کی خریداری کے لیے درکار 20کروڑ روپے کی جلدفراہمی کے لیے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں واضح رہے کہ ہسپتال کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے الگ فیڈر کی تنصیب بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ سوئی گیس کنکشن کی جلد تنصیب کے لیے بھی کوشش کی جا رہی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog