نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پر فرانسیسی صدر معافی مانگیں ایم اے ٹھاکر

Published on November 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

حکومتوں کا کام صرف مذمتی قراردادیں پاس کرنا نہیں بلکہ اس کے لیے عملی اقدام کرنا ہوگا
لاہور(یواین پی)معروف مصنف و اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پر فرانسیسی صدر پوری امت مسلمہ سے معافی مانگیں فرانسیسی صدر کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت شرم ناک عمل ہے،کسی سربراہ مملکت کی جانب سے توہین رسالت کی حوصلہ افزائی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے ،فرانس میں حکومتی سرپرستی میں توہین رسالت جنگی جرم ہے،اس مسئلے کو عالمی فورم پر اٹھایا جائے ، حکومتوں کا کام صرف مذمتی قراردادیں پاس کرنا نہیں بلکہ اس کے لیے عملی اقدام کرنا ہوگا،یہ سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ مسلمان محبت رسولﷺ میں سرشار ہوکر اشتعال کی کیفیت میں کوئی جوابی کارروائی کریںفرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،دین اسلام دوسرے مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، میکرون کا بیان آزادی اظہار نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme