پی ایس ایل میچز: ڈوپلیسی سمیت 21 غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کیلئے تیار

Published on November 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلا دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ (کراچی کنگز) ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز) ، رائیلی روسو،عمران طاہر (ملتان سلطانز) اور ہارڈس ولیجوئن (پشاور زلمی) بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes