پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Published on March 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں جائے گا اور اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی صورت میں ہوچکا، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کے لیے یہی لکھا ہے کہ آپ اعتماد کھوچکے ہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی کے اراکین کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں، آج وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے تو ان اراکین کا ووٹ بھی شامل ہوگا جن کووہ بکاؤ مال کہتے ہیں، عمران خان نے جس لب و لہجے میں قوم سے خطاب کیا اس سے شکست چھلک رہی ہے۔واضح رہے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes