تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

Published on January 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

11
اسلام آباد (یوا ین پی) این اے ایک سو چون سے نو منتخب تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے حلف اٹھا لیا۔ قومی اسمبلی سے پہلے خطاب میں اپنی جیت کو 2013ء کی دھاندلی کا ثبوت قرار دے دیا۔ وزیراعظم سے لودھراں کیلئے اعلان کردہ اڑھائی ارب روپے مانگ لئے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت شروع ہوا تو تلاوت کے بعد نو منتخب رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے حلف اٹھایا۔ اسپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ان کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ لودھراں کے عوام نے دھاندلی کو شکست دی۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ضمنی الیکشن سے قبل ان کے حلقے میں جاکر عوام سے اڑھائی ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وہ یہ رقم لینے آئے ہیں۔ وزیراعظم اور اسحاق ڈار سے ذاتی درخواست ہے کہ اپنا وعدہ پورا کریں کیونکہ اڑھائی ارب روپے عوام کے ہیں اور عوام کو ہی دیئے جائیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ کسانوں کیلئے دو ہزار پندرہ گزشتہ ساٹھ برسوں میں سب سے زیادہ خوفناک سال تھا۔ وزیراعظم کا اعلان کردہ کسان پیکیج ناکافی تھا اور یہ پیکیج صرف پٹواری کھا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes