کورونا کی دوسری لہرکا خدشہ:حکومت کا لاک ڈاﺅن نہ کرنے کا فیصلہ

Published on November 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کورونا وبا کے پیش نظر کاروبار بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اور قومی رابطہ کمیٹی کے الگ الگ اجلاس میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی سفارشات کی توثیق کی گئی اجلاس میں فیس ماسک کے لازمی استعمال، مارکیٹوں، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار میں کمی کی توثیق بھی کر دی گئی ہے.اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کی مخالفت کردی‘وزیراعظم عمران خان نے وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کی ہدایت کردی ہے انہوں نے کہا کہ لاپرواہی اور بے احتیاطی سے نقصان پہنچ سکتا ہے عوام کورونا کی روک تھام کیلئے ماسک کا استعمال کریں احتیاط لازمی ہے مگر صنعتیں بند نہیں کریں گے.خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے صنعت کاروں کے لیے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر سے چھوٹی صنعتوں کو بجلی آدھی قیمت پر میسر ہو گی وزیر اعظم عمران خان نے توانائی شعبے سے متعلق اپنی ٹیم کے ہمراہ ویڈیو پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو بہت مشکل سے استحکام ملا ہے پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے اس لیے ہم نے یکم نومبر سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد کم نرخ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صنعتوں کو اگلے 3 سال کے لیے 25 فیصد کم نرخ پر اضافی بجلی دیں گے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy