قطر کی جانب سے غیر ملکیوں کو مستقل شہریت دینے کا اعلان

Published on November 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

دوحا (یو این پی) قطر نے غیر ملکیوں کو مستقل شہریت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی اتحاد میں شامل خلیجی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے باعث قطر بڑا اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگیا ہے۔ قطر کی جانب سے غیر ملکیوں کو مستقل شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فیصلے کے باعث خلیجی ممالک کی معاشی اور سیاسی صورتحال میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔قطر وہ پہلا خلیجی ملک ہوگا جہاں غیر ملکیوں کو مستقل شہریت دے کر تمام سرکاری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ قطر کی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکی ہر سرکاری سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ جبکہ غیر ملکی قطر کی سرکاری ملازمتیں بھی حاصل کر پائیں گے۔ قطر کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے قانون سازی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy