نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے برطانیہ سے رابطہ کر لیا ہے: شبلی فراز

Published on November 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے کام ہو رہا ہے، اس سلسلے میں برطانیہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ان کی واپسی کے لیے جو ہوا کریں گے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف ملک کے تین دفعہ وزیراعظم رہے، وہ قانون کے سامنے پیش ہوں۔ وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ نواز شریف باہر رہ کر انقلابی نہیں بن سکتے۔ دوسرے ملک کی زمین استعمال نہ کریں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا بیانیہ ریاست مخالف ہے۔ ملک کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کا بیانیہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اپوزیشن کی باتیں حکومت اور ریاست نہیں بلکہ عوام کو بھی قبول نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قانون کے مفرور ہیں۔ وہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ہے۔ وہ ایسی باتیں کرکے بھارت کو خوش کر رہے ہیں۔ ملک کو بدنام کرنے کے لیے نواز شریف کے بیانات کافی ہیں۔انہوں نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ قومی تشخص کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔ حکومتیں آتی جاتیں رہتی ہے لیکن ہم ملک کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes