ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 19 جون سے بڑھا کر 30 جون کر دی گئی ہے عمران ظفر

Published on June 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اعتراض دائر کرنے کے لئے فارم 16 اور قواعد کی درستگی کے لئے فارم 17 ڈسپلے سنٹرز پر مہیا کر دیے گئے ہیں
فاروق آباد (یو این پی) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران ظفر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں قائم 517 ڈسپلے سنٹرز پر انتخابی فہرستوں کے معائنے اور ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 19 جون سے بڑھا کر 30 جون کر دی گئی ہے تا کہ شہری اپنے ووٹ کے بارے میں تفصیلات دیکھ سکیں اور کسی غلطی کی صورت میں درستگی کروا سکیں۔ ضلع بھر کے تمام ڈسپلے سنٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ عمران ظفر نے کہا کہ ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں کی جانے والی ابتدائی انتخابی فہرستیں حتمی نہیں ہیں تا ہم ان لسٹوں کی بنیاد پر حتمی فہرستیں مرتب کی جائیں گی۔ ووٹر لسٹوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ڈسپلے سنٹرز پر ابتدائی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنے کے لیے آویزاں ہیں تا کہ متعلقہ انتخابی حلقے کے ووٹرز اپنے اندراج کے بارے میں تفصیلات دیکھ سکیں اور کسی غلطی کی صورت میں درستگی کروا سکیں ووٹ درج کروانے کے لیے فارم 15، اعتراض دائر کرنے کے لئے فارم 16 اور قواعد کی درستگی کے لئے فارم 17 ڈسپلے سنٹرز پر مہیا کر دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے تحصیل کی سطح پر 5 ریوائزنگ اتھارٹیز بھی تعینات ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ صاف اور شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لئے ووٹرز اپنے کوائف اور ووٹ کے اندراج کا معائنہ کرنے کے لئے 30 جون سے پہلے ڈسپلے سنٹر ضرور جائیں اور غلطی کی صورت میں انہیں درست کروائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog