کوئی پاکستانی کشمیر کے نصب العین پر سمجھوتہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،عصمت کاکا خیل

Published on November 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

ایبٹ آباد (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کی ممبر سنٹرل ٹرینگ اینڈ مٹیرل سیکرٹری کے پی کے عصمت کاکا خیل نے حزب اختلاف کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی کشمیر کے نصب العین پر سمجھوتہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ایک بیان میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے موقف کی سختی سے اور واضح طور پر تردید کی عصمت کاکا خیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کشمیری نصب العین پر قوم کومتحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن بد قسمتی سے کچھ لوگوں نے اسکے خلاف بھارتی بیانیہ شروع کر دیا ہے۔عصمت کاکا خیل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر لوگوں کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کے بارے میں گمراہ کر رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے معاملے میں کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خفیہ اداروں کی اطلاعات پر مبنی معلومات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جس میں ابھی نندن کا کوئی ذکر نہیں ہے انہوں نے حزب اختلاف کو مشورہ دیا کہ وہ کلبھوشن کیس سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے اور پاکستانی موقف کا بغور جائزہ لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes