وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ٹیکسلا آمد ، سیاسی حلقوں میں ہل چل

Published on June 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( یو این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ٹیکسلا آمد ، سیاسی حلقوں میں ہل چل مچ گئی ، واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئیں،چوہدری نثار علی خان نے اہم سیاسی شخصیات فرخ سلیم، سید مجتبیٰ کاظمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر انھیں خوش آمدید کہا،حلقہ نو سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے بالاآخر اپنے سیاسی سفر کو جاری رکھنے کے لئے مسلم لیگ ن کا انتخاب کرلیا، چوہدری نثار علی خان کی قیادت پر اظہار اعتماد،سیاسی جنگ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے جاری رکھنے کا فیصلہ،اہم سیاسی شخصیات کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کے فیصلے کا تمام تر سہرا راجہ سرفراز کے سر جاتا ہے جن کی انتھک محنت نے پی ٹی آئی سے نالاں اراکین کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لئے آمادہ کیا،چوہدری نثار علی خان سے اہم سیاسی شخصیات سے خصوصی ملاقات کے موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار ممتاز پسوال،سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، سید عمران حیدرنقوی،راجہ شیراز اصغر، راجہ سرفراز ،تحصیل صدر فیاض خان تنولی،شیخ صوفیان مسعود، حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے سلطان محمود،کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے، یاد رہے کہ فرخ سلیم، سید مجتبیٰ کاظمی جنہوں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی ناراضگی کا برملا اظہار کیا اور آزاد حیثیت میں کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے الیکشن میں بطور امیدوار کونسلر کھڑے ہوئے اور زبردست مقابلہ کر کے عوامی حلقوں کو دنگ کردیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے مذکورہ امیدواروں سے رابطہ کیا جس میں کلیدی کردار راجہ سرفراز کا تھا جن کی ذاتی کاوشوں سے مذکورہ امیدواروں نے چوہدری نثار علی خان کے ٹیکسلا آمد پر بند پٹاری کھول دی اور باقائدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes