سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا ایک اور شاہکار نغمہ جاری

Published on November 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

لاہور(یواین پی)سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا ایک اور شاہکار نغمہ جاری کردیا گیا۔یو این پی کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے رومانوی نغمے ’’غم عاشقی‘‘ کے چند ماہ بعد اب استاد راحت فتح کی سریلی آواز میں نیا نغمہ ’’نشہ‘‘ جاری کردیا ہے۔اس گیت کی کمپوزنگ کے دوران موسیقار استاد راحت فتح علی خان نے نئی نسل کی پسند کو مدنظر رکھا، اسے نئے انداز اور منفرد رنگ میں تیار کیا ہے۔ اس گیت کے پروڈیوسر سلمان احمد نے گانے کی ویڈیو دل کش انداز میں بنائی ہے۔ اب یہ گانا ریلیز ہوتے ہی عوام و خواص میں مقبول ہورہا ہے۔ قبل ازیں ’’ نشہ‘‘ کی ایک جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔اس حوالے سے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے گلوکار راحت فتح علی خان نے بتایا کہ سلمان احمد کا پروڈیوس کردہ یہ نغمہ سابقہ گیت ’’غم عاشقی‘‘ کی طرح نوجوان نسل کے دلوں کو ضرور چھوئے گا، اس گانے کے بول جاوید علی نے بہت خوب صورت انداز میں لکھنے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو وقت ہمیں ملا اس میں ہم نے کئی نئے گیت تخلیق کیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes