لاہور این اے 124 پی ٹی آئی کے رہنما راناضمیر جھیڈو کا عوامی رابطہ مہم کا آغاز

Published on January 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

صواآصل(یو این پی)کاہنہ گردونواح میں رہنما پی ٹی آئی این اے 124رانا ضمیر جھیڈو نے عوامی رابطوں کی مہم شروع کر دی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کے دوران رانا ضمیر جھیڈو کا کہنا ہے کہ پاکستان کون لیگ نے جس طرح لوٹا ہے عوام اب حقیقت جان چکی ہے عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک کو لٹیروں سے آزاد کروا کر رہیں گے رانا ضمیر جھیڈو کا یہ بھی کہنا تھا کہ بات اقتدار کی نہیں ملک بچانے کی ہے میں دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سیاست میں آیا ہوں بے لگام کرپشن بدانتظامی مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا وقت کی ضرورت ہے رانا ضمیر جھیڈو کی جانب سے عوامی رابطہ مہم سے مقبولیت میں دن بدن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے بھی الیکشن میں بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题