پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

Published on November 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج ہفتے سے شروع ہونئے والی ٹی20 سیریز کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس دوبارہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کا عالمی نمبر ایک بلے باز بننے کا نادر موقع ہے۔زمبابوے کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 125 رنز کی عمدہ اننگز سمیت مجموعی طور پر سیریز میں 221 رنز بنانے والے بابر اعظم ٹی20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں ایک عرصے تک عالمی نمبر ایک رہے اور وہ اس وقت تینوں فارمیٹس میں واحد ایسے بلے باز ہیں جو صف اول کے پانچ بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان کے کپتان جنوری 2018 سے اب تک چار مختلف مواقع پر عالمی نمبر ایک رہتے ہوئے مجموعی طور پر ٹی20 میں 774 دن تک سرفہرست بلے باز رہے ہیں اور رواں سال ستمبر تک بھی وہ اس منصب پر فائز تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy