بھارتی اداکارہ جنیوا رائے فلم ’’ادا‘‘ میں اپنی ادائیں دکھائیں گی

Published on September 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments

JN....
ممبئی(یو این پی) معروف بھارتی اداکارہ جنیوا رائے نے حال ہی میں فلم ’’ادا‘‘ کا معاہدہ سائن کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ ایک مثالی فلم ہوگی اور اس فلم کی کہانی پرانے نوابوں کے گرد گھومتی نظر آئے گی ۔ اس فلم میں جنیوا کا ایک اہم رول ہو گا ۔ جنیوا رائے نے یو این پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس فلم کی کہانی کو چار چاند لگائیں گی اور ایک انوکھی اداکاری کر کے اپنے پر ستاروں کے دل موہ لیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ نوابوں کی زندگی بارے میں آج کی نسل کو پتہ نہیں ہے ان کے لیے یہ ایک سبق آموز کہانی ہوگی وہ نہ صرف نوابوں کے شب و روز سے آگاہی حاصل کریں گے بلکہ ان کی ظالمانہ اور عیاشیانہ سرگرمیوں سے بھی محظوظ ہوں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog