رات کو سونے سے پہلے کیا کھانا چاہیے جس سے جسم سے تمام زہریلے مادے نکل جاتے ہیں

Published on December 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 751)      No Comments

111
اسلام آباد (یو این پی) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس پینے سے جسم میں بہت زیادہ توانائی آتی ہے۔ یونیورسٹی آف ایکسٹر کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چقندر کے جوس میں موجود نائٹریٹس کی وجہ سے جسم کو توانائی اور مضبوطی ملتی ہے جبکہ رات کو سونے سے پہلے چقندر کھانے سے جسم سے تمام زہریلے مادے نکل جاتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں زیر تجزیہ افراد کے دو گروہوں کو چقندر کا جوس دیا گیا ۔ ایک گروہ کے جوس میں سے نائٹریٹس کے اجزاء نکال لئے گئے جبکہ دونوں گروہوں کو دیئے گئے جوس کا ذائقہ اور رنگ بالکل ایک جیسا رہنے دیا گیا۔ تحقیق کے بعد انکشاف ہوا کہ جن لوگوں نے نائٹریٹ والا جوس پیا وہ زیادہ تیز اور زیادہ دیر تک بھاگ سکتے تھے جبکہ دوسرے گروہ کے افراد کو دوڑنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تحقیق کارسائنسدان ڈاکٹر اینڈریو جانز کا کہنا ہے کہ چقندر میں موجود نائٹریٹ جسم میں توانائی کے ساتھ ساتھ نئے خون کو پیداکرنے اور نظام انہضام کو درست رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题