کورونا کے خطرات:ماسک نہ پہننے والوں پر100روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

Published on November 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت نے ماسک کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں پر 100 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیل کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی طے کر لی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدر آباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد میں حکمت عملی کا اطلاق ہوگا۔کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اختیار کی گئی حکمت عملی کے تحت ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 100 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ماسک استعمال نہ کرنیوالے کو 3 ماسک دیئے جائیں گے۔اس کے علاوہ ان ڈور شادی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی۔ شادی تقریبات میں ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد لازمی ہوگا۔سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصدعملہ کام کرے گا جبکہ 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے سخت اقدامات اور ایس او پیز کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ہر عوامی مقام پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ اجتماع لگانے اور سماجی میل جول سے گریز کیا جائے۔حکومت کی جانب سے تین فٹ سے کم فاصلے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر سفر کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ادارے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ دار مینجر ہوگا۔ کار میں دو سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题