نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 ٹیم کا اعلان کل ہو گا

Published on December 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

 لاہور (یواین پی)قومی چیف سلیکٹر وہاب ریاض نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کل کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی زیر صدارت قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کےلیے کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا، ٹیم کو حتمی شکل کل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس قومی ٹیم میں عباس آفریدی کو شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شان مسعود، افتخار احمد، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ٹی20 اسکواڈ میں محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، زمان خان ،حارث رؤف کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان انجری جبکہ احسان اللّٰہ، نسیم شاہ فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، فہیم اشرف کی شمولیت کا بھی امکان نہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题