اسفند یار ولی نے 12 مارچ کو اسلام آباد میں ’’دھرنے ‘‘کا اعلان کر دیا

Published on February 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

3
ہمارادھرنا عمران خان کے دھرنے کو بھلا دے گا ، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، جلسے سے خطاب
چارسدہ (یوا ین پی)عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے لئے بارہ مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بارہ مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا دھرنا عمران خان کے دھرنے کو بھلا دے گا۔ اے این پی کو تو انگریز ختم نہ کر سکے کپتان کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔ اسفند یار ولی نے اپنے خظاب میں مزید کہا مغربی روٹ کے بغیر سی پیک سے پختونوں کو کوئی فائدہ نہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جائے۔ واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں حقوق قبائل کنونشن ہوا تھا جس میں فاٹا جرگے نے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم سے اس پر جلد عملدرآمد کا مطالبہ کیا تھا۔ جرگے نے اصلاحات اسی ماہ نافذ نہ کرنے کی صورت میں مارچ کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان بھی کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy