امریکی صدارتی انتخابات، 13 ریاستوں میں کشیدہ حالات کی وجہ سے فوج طلب

Published on November 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) امریکی صدارتی انتخابات، 13 ریاستوں میں کشیدہ حالات کی وجہ سے فوج طلب، انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کئی ریاستوں میں تصادم ہونے کا خدشہ، واشنگٹن کو مکمل طور پر سیکیور کر لیا گیا، ہفتے کے روز ایریزونا میں ٹرمپ کے مسلح حامی سڑکوں پر دیکھے گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد کئی ریاستوں میں حالات کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے امریکا میں موجود نمائندہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنگے فساد ہونے کے خدشے کے پیش نظر واشنگٹن کو پہلے ہی مکمل طور پر سیکیور کر لیا گیا ہے۔ جبکہ 13 ریاستوں میں حالات کشیدہ ہیں۔ ان ریاستوں میں امریکی نیشنل گارڈز نامی فوج کو طلب کر لیا گیا۔جوبائیڈن کی فتح کا اعلان ہونے سے قبل ہی کئی ریاستوں خاص کر ایریزونا میں مسلح تصادم ہونے کی اطلاعات ملی تھی۔بتایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گھومتے ہوئے دیکھے گئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے جوبائیڈن کی فتح کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ جبکہ کچھ دیر قبل ٹرمپ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں الٹا بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes