طاہرہ آصف کا قتل المناک واقعہ ہے۔شیخ رشید احمد

Published on June 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

03
اسلام آباد (یو این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے طاہرہ آصف کے قتل کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ اس طرح کی کارروائی معاشرے کا بھیانک چہرہ ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ رشید احمد نے بھی طاہرہ آصف کے قتل کو المناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ بلا شبہ یہ ایک قومی سانحہ ہے۔ خواتین کے ساتھ اس طرح کی کارروائی معاشرے کا ایک بھیانک چہرہ ہے۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے دعا کی اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کیلئے تعزیتی قرارداد منظور کی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes