صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا ہی میرا مشن ہے شیخ شہباز شاہین

Published on November 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا ہی میرا مشن ہے صحافیوں کے حقوق کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر پلیٹ فارم پر ان کے مطالبات کے لیے آواز بلند کی ہے ضلع اوکاڑہ کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہیں ہیں مثبت صحافت کرنے والا حق اور سچ کے لیے ظالموں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونے والے صحافی کو نا صرف صحافتی دنیا بلکہ اس معاشرے میں بھی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر اوکاڑہ پریس کلب شیخ شہباز شاہین نے میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ شہباز شاہین نے کہا کہ یلو جرنلیزم کے خاتمہ کے لیے پریس کلب کی سطح پر ہمیں آپس میں اتحاد کرنا ہو گا تاکہ ایسے لوگ جو کہ صحافت کے نام پر دھبہ ہے ان کا خاتمہ کیا جائے محبت لگن اور ایمانداری سے صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں صحافی کالونی کے لیے بھی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے اور بہت جلد پریس کلب کے صحافیوں کو صحافتی کالونی کی خوشخبری سنائی جائے گی اوکاڑہ کے صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اس کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog