” پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا” وزیرخارجہ نے ایرانی صدر کو واضح پیغام پہنچا دیا

Published on January 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی اور ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔حالیہ ایران امریکا کشیدگی میں کمی لانے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران، امریکا اور پاکستان کے تعلقات پر بات چیت کی گئی۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ گہرے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایران امریکا کشیدگی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں، ایران کے بعد اب وہ سعودی روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes