ملتان شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 23مئی سے ہوگا

Published on May 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

ملتان(یواین پی) ملتان شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 23مئی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں قومی پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی، ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 3 روزہ پولیو مہم میں 9 لاکھ سے 74 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو کے مہلک وائرس نے نئی نسل کو معذوری کے خطرے سے دوچار کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں اب تک پولیو کا کوئی کیس منظر عام پر نہیں آیا، تمام محکمے پولیو کے خاتمے کیلئے مہم کو کامیاب بنائیں۔دوسری جانب سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کیلئے 2 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، والدین اپنے بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں۔واضح رہے کہ پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں، اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں، حتی کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog