امریکہ کے نومنتخب صدر کو کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کرنے چاہئیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

Published on November 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دیپالپور میں اپنے پولیٹیکل سیکریٹری میاں کاشف اقبال کی دعوت ولیمہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے کہا کہ عوام کو سستی اشیا خوردونوش فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ، غربت معاشی کمتری کے خاتمے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگاگورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے موثر اقدامات میں کرنٹ اکانونٹ خسارہ ختم کیا.اوکاڑہ میں میگا پراجیکٹس کا جلد آغاز ہو گا. چوہدری سرور نے کہا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو متحد ہو کر چلیں.انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر کو کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کرنے چاہئیں عمران خان کو عوام نے پانچ سال کے لئے منتخب کیا ہے گڈ گورننس اور مہنگائی کا خاتمہ چیلنج ہے انہوں نے مزید کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کی وزارت بہترین طریقہ سے چلائی۔ فیاض الحسن چوہان کو جیل وزارت میں ٹاسک دیا گیا ہے. جیل کی وزارت میں بہت سی ریفارمز آنےوالی ہیں اداروں کو سیاستدان اپنی سیاست کا حصہ نہ بنائیںجس ملک نے اپنے اداروں کو بدنام کیا تباہ ہوا اپوزیشن کا بیانیہ انتشار کا شکار ہے اس موقعہ پر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes