بھارتی افواج دہشت گردی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے،سپیکر آزادکشمیر اسمبلی

Published on October 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments


عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور برما میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے
مظفرآباد(یوا ین پی)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکرشاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارتی افواج دہشت گردی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ سیز فائر لائن کے ساتھ شہری آبادی پر بلا جواز گولہ باری کی مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بچے بوڑھے اور خواتین شہید ہو جاتے ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نیزہ پیرپونچھ سیکٹر میں بھارتی افواج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں دو معصوم بچے بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی نے کہا کہ عرصہ سے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں فوج مسلط کر کے مظالم کی انتہا روا رکھی ہوئی ہے لیکن ظُلم و جبر کے نظام میں وہ کشمیریوں کے دل نہ جیت سکے۔ سپیکر نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور برما میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ۔ ظُلم پھر ظُلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy