پاک فوج کسی شخصیت یا پارٹی کی نہیں بلکہ ملک اور پوری قوم کی ہے کامران یوسف

Published on November 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

بورےوالا( یواین پی) پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی اور تحصیل صدر چودھری کامران یوسف گھمن نےکہا ہے کہ پاک فوج کسی شخصیت یا پارٹی کی نہیں بلکہ ملک اور پوری قوم کی ہے حکمران بیان بازی کرکے اس کو متنازعہ بنارہے ہیں جو آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں اختلافات کی بیان بازی کرنے والوں کا حکومتی اتحاد تتر بتر ہو رہاہے کامران یوسف گھمن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے سلسلہ میں ہونے والے جلسوں میں ایک حکومتی وزیر کی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے قائدین خصوصی طور پر خواتین کے بارے میں غیر اخلاقی گفتگو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعوی کرنے والی حکومت کے شہد پینے والےوفاقی وزیر اخلاقیات سے عاری ہیں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو ملتان میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں بورےوالا سے ان کی قیادت میں کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ شرکت کرے گا اور اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی تحصیل اور سٹی کے عہدیداروں کو حلقہ میں لوگوں سے رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog