موجودہ حکومت مدت پوری کرنے نہیں،عوام کو ریلیف دینے آئی تھی ،یوٹرن لینے سے عوام اور خالق ناراض ہوگا، سراج الحق

Published on November 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

لاہور(یواین پی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ یہ حکومت مدت پوری کرنے نہیں،عوام کو ریلیف دینے آئی تھی ،ہم حکومت کو ان کے وعدے یاد دلارہے ہیں ،یوٹرن لینے سے عوام اور خالق ناراض ہوگا۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے،یہ حکومت مدت پوری کرنے نہیں،عوام کو ریلیف دینے آئی تھی ،انہوں نے کابینہ کا حجم چھوٹا رکھنے کا وعدہ کاتھا،پی ٹی آئی نے بیرونی قرضے نہ لینے،گورنر ہاﺅسز کو یونیورسٹیز میں بدلنے کاوعدہ کیاتھا،ہم حکومت کو ان کے وعدے یاد دلارہے ہیں ۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں حکومت بے روزگاری اورمہنگائی واپس لے لیں ،ہم عوام کیلئے نکلے ہیں ،آپ عوام سے کئے وعدے پورے کریں،اللہ بھی راضی ہوگا،یوٹرن لینے سے عوام اور خالق ناراض ہوگا،سینیٹر سراج الحق کاکہناتھاکہ حکومت مخالف تحریک ہماراذاتی مسئلہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کو لیڈ کرنے والی پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہے،پیپلزپارٹی کی اب بھی سندھ میں حکومت ہے ،ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت کروڑ پتی ہے ، غریب اور مزدور کی نمائندگی کروڑ پتی کررہا ہے جو المیہ ہے ،شہزادے اور شہزادی کی سیاست سے عوام کو کچھ نہیں ملنا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题