نئے میثاق جمہوریت کا اشارہ، پی ٹی آئی رہنماء نے آمادگی ظاہر کردی

Published on July 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

ملتان(یو این پی ) شاہ محمود قریشی نے نئے پاکستان کیلئے میثاق جمہوریت پر آمادگی ظاہر کر دی، بلاول بھٹو کی جانب سے نئے میثاق ِجمہوریت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی مُک مُکا کا حصہ نہیں بنیں گے، جس سے نیا پاکستان بنے ایسے میثاق کیلئے تیار ہیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، وہ میثاق جمہوریت جس سے نیا پاکستان بنے قبول ہے، آئین و قانون کی حکمرانی پر مبنی ہر سوچ کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ میثاق جمہوریت اگر مُک مُکا ہے تو حصہ نہیں بنیں گے، میثاق جمہوریت چوروں اور لٹیروں کیخلاف ہونا چاہئے۔پی پی پی چیئرمین نے پریس کانفرنس کے دوران نئے میثاق ِجمہوریت کا اشارہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جانے والی تمام جمہوری جماعتوں سے چارٹر آف ڈیمو کریسی کے نئے فارم پر بات کرنے کو تیار ہوں۔اس سے قبل گزشتہ ماہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی کہا تھا کہ پارٹی سربراہ کی حیثیت سے وہ نیا عمرانی معاہدہ کرنے کو تیار ہیں، پاکستان کے مسائل کوئی ایک پارٹی حل نہیں کرسکتی،

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题