پی اے سی اجلاس، کورونا کے خوف سے بعض ارکان چلے گئے

Published on November 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)کے اجلاس میں کورونا وائرس کا خوف طاری رہا جس کے باعث بعض ارکان اجلاس سے چلے گئے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، پی ٹی آئی کے نور عالم نے کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض کیا۔ذرائع کے مطابق نور عالم کے اعتراض سے قبل ہی پیپلز پارٹی کی شیری رحمن اور حنا ربانی کھر اجلاس سے اٹھ کر چلی گئیں۔اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میرے پانچ دوستوں کو اکٹھا کورونا وائرس ہوگیا ہے، آپ لوگ بھی احتیاط کریں اوراس کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چل دیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes