صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے آج پودے لگانا انتہائی اہم ہے اشرف سوہنا

Published on February 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 10ارب پودے لگانے کا جو ہدف مقرر کیا ہے
اوکاڑہ(یواین پی)جشن بہاراں اور کلین اینڈ گرین مہم کے تیسرے روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار اور کو آرڈنیٹر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد اشرف خان سوہنا نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں پودے لگائے اس موقع پر انہوں نے ضلع میں پودے لگانے کے ہدف و بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سنہرے مستقبل اور آئندہ نسلوں کے لئے ایک صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے آج پودے لگانا انتہائی اہم ہے مستقبل قریب میں ہمیں جن ماحولیاتی تبدیلیوںکا سامنا ہے ان سے نپٹنے کے لئے درخت ہی بہترین ساتھی ثابت ہوں گے درخت ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ تما م جانداروں کو موسموں کی شدت سے بچانے کے لئے بھی کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 10ارب پودے لگانے کا جو ہدف مقرر کیا ہے اس میں ضلع اوکاڑہ اپنے حصے سے بڑھ کر درخت لگائے گا سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سیاسی لیڈر شپ ،طالبعلموں ،صحافیوں ،وکلاءاور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں ،علماءو مشائخ اور غیر سرکاری تنظیموں کو درخت لگانے کی مہم میں شامل کیا گیا ہے درخت لگانے کی مہم ہمارے مستقبل سے جڑی ہوئی ہے اوراس کو کسی صورت نظر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ وہ ذاتی طور اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ ، سرکاری اداروں اور عوام کو پودوں کی فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات کر رہا ہے اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق چغتائی اور ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ کلین اینڈ گرین مہم کے دوران ضلع میں 11لاکھ 20ہزار پودے لگائے جائیں گے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ربط و رابطہ ہے انہوں نے بتایا کہ پودے لگانے کے بعد ان کی دیکھ بھا ل کے لئے بھی لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes