ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع آبرآلود اوربارش کا سلسلہ جاری ر ہے گا

Published on March 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

\"11\"
اسلام آباد ۔۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع آبرآلودر ہے گا جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ اتوار(رات) اور(آج) پیر کے روز اسلام آباد‘ شمالی بلوچستان‘ خیبرپختونخوا ‘ بالائی پنجاب‘ گلگت بلتستان اورکشمیر میں اچھی بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتہ کے وسط سے ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔ موسم بہار کی بارشوں کے دوران اسلام آباد ‘ شمالی پنجاب‘ سرگودھا ‘ راولپنڈی ڈویژن‘ بالائی خیبرپختونخوا ‘ مالاکنڈ ‘ہزارہ ‘ پشاور‘ مردان ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد‘ پنجاب ‘ راولپنڈی ‘ گوجرنوالہ ‘ لاہور ‘ فیصل آباد‘ سرگودھا‘ ملتان‘ ڈی جی خان ڈویژن‘ خیبرپختونخوا ‘ مالاکنڈ ہزارہ‘ پشاور ‘ کوہاٹ ‘ بنوں‘ ڈی آئی خان ڈویژن‘ شمالی مشرقی بلوچستان‘ کوئٹہ ژوب ‘ قلات ‘ سبی ڈویژن‘ کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ساہیوال ‘ بہاولپور‘ سکھر‘ لاڑکانہ اور مرکان ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes