اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان آسکتے ہیں، وزیر داخلہ

Published on September 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان آسکتے ہیں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک احمق کا کہنا ہے کہ الیکشن کرا دیں، ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے کیسے الیکشن کرا دیں ۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت ساڑھے 3 کروڑ پاکستانی بے گھر ہیں، حکومت کا پورا فوکس متاثرینِ سیلاب کی بحالی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنے اور فساد کو روکنے کے لیے ہم نے تیاری کی ہے، اگر پی ٹی آئی والے آئین و قانون کے مطابق پرامن احتجاج کرنا چاہیں گے تو ہم تحفظ فراہم کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes