سعودی عرب اور ہالینڈ کے فضائی نقل و حمل میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Published on November 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب اور ہالینڈ نے فضائی نقل و حمل میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالہادی المنصوری اور سعودی عرب میں متعین ہالینڈ کی سفیر نے منگل کو ریاض میں ملاقات کی جس کے بعد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر ڈاکٹر بدر الصقریٰ اور ہالینڈ کی طرف سے سفیر جانٹ البیڈا نے دستخط کیے۔  مفاہمتی یادداشت سعودی عرب اور ہالینڈ کے درمیان کارگو سروس کے دائرے کو وسعت دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان فضائی نقل و حمل میں تعاون بڑھانے کی خاطر طے کی گئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme