سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی69 سال کے ہو گئے

Published on June 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

ملتان(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی آج 9جون کو69 برس کے ہوگئے ہیں۔ان کی69ویں سالگرہ 9جون بدھ کو منائی جائے گی ۔سیّد یوسف رضا گیلانی9جون 1952ءکو جنوبی پنجاب کے معروف سیاسی و مذہبی پیر گھرانے میں پیدا ہوئے۔ملتان کا گیلانی خاندان گزشتہ کئی برسوں سے میدان سیاست میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔سیّد یوسف رضا گیلانی پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں وہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیںفروری2008کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے پانچویں بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے انہیں پاکستان کے سب سے طویل عرصہ وزیر اعظم رہنے کا عزاز بھی حاصل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题