کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان

Published on November 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ضلع میں 30 نومبرسے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو نتیجہ خیز بنانا ہے اور اس مہم کو اس انداز میں آگے بڑھانا ہے کہ ماضی کی غلطیوں ،کوتاہیوں سے سیکھتے ہوئے اقدامات کرنا ہیںانسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت اور دوسرے سرکاری اداروں کی کار کردگی اسی صورت میں ثمر آور ثابت ہو سکتی ہے جب عوامی تا ئید و حمایت ،غیر سرکاری تنظیمیں ،علماءو مشائخ ،اساتذہ ،صحافی ،معاشر ہ کے صاحب الرائے لوگ اور خصوصاََ والدین اس میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں ۔محکمہ صحت کے افسران انسداد پولیو ٹیموں کی ٹریننگ اور پولیس ،ریو نیو ، محکمہ تعلیم ،محکمہ انفارمیشن سمیت دیگر محکموں کی معاونت سے سو فیصد کوریج کو ممکن بنائیں اور پورے ضلع میں کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آئندہ دنوں میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تمام محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسر عرفات ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے انسداد پولیو مہم کے خدوخال اور محکمہ صحت کی جانب سے مرتب کئے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ہے اور اس سلسلہ میں پولیس حکام مکمل انتظامات کریں اور ان ٹیموں کی نگرانی کے لئے بھی افسران کی ڈیوٹی لگا ئی جائے انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کمی کو تاہی نہیںہونی چاہیے اور اس جذ بہ سے اس مہم کو مکمل کرنا ہے کہ ہم پولیو فری پاکستان کی منز ل حاصل کر سکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے واضع کہا کہ پولیو فری پاکستان کے لئے ہر شخص ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کام کرے ہمیں اپنے بچوں کوا س مہلک مرض سے بچانے کے لئے یہ کوشش کرنا ہے کہ ہمارے اردگرد پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے نہ وہ جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy