پشاور:پیٹ سے ہیروئن بھرے درجن انڈے برآمد

Published on November 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments
0
پشاور(یو این پی)پشاور تھانہ حیات آباد پولیس نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دوا سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے پیٹ سے ہیرون بھرے انڈے برآمد کر لئے ۔گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کو اطلاع ملی کہ دو اسمگلر وں نے ہیروین بھرے انڈے پیٹ کے اندر چھپائے ہیں جس پر ایس ایچ او حیات آباد نے جمرود پولیس چوکی پر ناکہ بندی کے دوران چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے دو سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے پیٹ سے 12ہیروئن بھرے انڈے برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔ملزمان ہیروئن پنجاب او ر بعدازاں بیرون ملک سمگل کرنا چاہتے تھے جسم سے انڈے نکالنے کے بعد زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ملزموں کی حالت غیر ہو گئی۔پولیس کا کہناہے کہ ملزموں نے انڈے مخصو ص جگہ سے جسم کے اندر داخل کرکے چھپائے ہوئے تھے ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes