لبیک اللھم لبیک، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائے گا

Published on September 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,321)      No Comments

04
مکہ مکرمہ(یواین پی)لبیک اللھم لبیک کی صدائیں ، منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہو گئی ہےجبکہ  لاکھوں فرزندان اسلام آج فریضہ حج ادا کرینگے ۔ جبکہ  پینتس سال تک خطبہ حج  دینے والے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ علیل ہو گئےہیں  اور اس بار خطبہ حج  شیخ صالح بن حمید  دیں گے۔مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) عازمین حج آج نماز فجر کی ادا ئیگی کے بعد میدان عرفات کا رخ کریں گے۔ جہاں منا سک حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا۔ غلاف کعبہ بھی آج ہی تبدیل کیا جائے گا۔ عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔ نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔ عرفات میں دن بھر قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج کرام واپس مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ جہاں نماز مغرب اور عشاء اکٹھی ادا کی جائے گی۔ رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام کے بعد جحاج کرام 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔ منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے، قربانی کرنے اور سر منڈوانے کے بعد عازمیں حج کی واپس مکہ مکرمہ روانگی ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog