وزیراعظم نے کورونا کی دوسری لہرکو انتہائی خطرناک قراردے دیا

Published on November 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی دوسری لہر کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، کورونا سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ترجمانوں کو ملک کی سیاسی ، معاشی صورتحال پر گائیڈ لائنز دی گئیں، اجلاس میں کورونا وباء کی صورتحال، اپوزیشن کی ممکنہ تحریک اور بیانیئے سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال روزبروز بڑھ رہی ہے۔ کورونا سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، کورونا سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔لوٹی دولت بچانے کیلئے لوگوں کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑا جارہا ہے۔ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes