معروف لوک گلوکار اللّٰہ دتہ لونے والا انتقال کر گئے

Published on June 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

چنیوٹ(یواین پی) پاکستان کے مشہور گلوکار اللہ دتہ لونے والا انتقال کرگئے اللہ دتہ لونے والے عرصہ درازا سے دل کے مرض میں مبتلا تھے۔اللہ دتہ لونے والا نے اپنے سوگواران میں ملک کے نامی گرامی سنگر ندیم عباس لونے والا اور 2 بیٹے اور 2 بیٹیوں کو چھوڑا ہے، اللہ دتہ لونے والا نے گلوکاری کا آغاز چنیوٹ سے شروع کیا جس میں مشہور فوک رنگ، صوفیا کلام سمیت کافی ٹھاٹھ اور قدیم بندشیں شامل ہیں۔مرحوم تلونڈی گھرآنہ کے شاگرد تھے، کلاسیکل موسیقی میں بھی، انہوں نے استاد محمد افضل خاں اور استاد حفیظ خاں تلونڈی گھرانہ سے فیض حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy