نیوزی لینڈ میں موجود ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

Published on December 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

لاہور(یواین پی)نیوزی لینڈ میں موجود ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد کورونا کا شکار ہونے والے کرکٹرز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق 54 میں سے کُل 8 ارکان کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے۔ ان 8 ارکان میں سے 2کو ہسٹارک ( نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے۔ یہ دونوں ارکان اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ اُسی منزل پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی کووڈ رولز کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔ حکومت نیوزی لینڈ کے مقررہ قوانین کے تحت جلد از جلد ٹریننگ کا آغاز کرنے کے منتظر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes