مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کمی ہو گی، اسد عمر

Published on December 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید کمی ہو گی۔اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ جاری ہفتہ میں قیمتوں حساس اشاریوں میں 0.23 فیصد مزید کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 7.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کمی آرہی ہے اور یہ مسلسل ایک ہندسے میں ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes