قطر کیساتھ بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے: سعودی عرب

Published on December 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

ریاض: (یواین پی) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ کویت اور امریکا کی کوششوں سے قطر اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت سعودی عرب اور قطر کو قریب لانے کے لیے کویت اور امریکا کی کوششوں کو سراہتی ہے۔اس سے پہلے کویتی کے وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا تھا کہ عرب ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کے میں اہم موڑ آگیا ہے۔یاد رہے کہ 2017ء میں سعودی عرب اور قطر میں تنازعے کے بعد متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے بھی دوحہ کے ساتھ تعلقات ختم کر دیے تھے۔اس سے قبل عرب میڈیا نے خبر دی تھی کہ سعودی عرب اور قطر 3 سال سے زائد عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ابتدائی معاہدہ کر لینے کے قریب تر پہنچ گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme