غلطی سے سرحد پار کرنے والی دونوں بہنیں آج واپس آجائیں گی، دفترخارجہ

Published on December 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والی دونوں بہنیں آج واپس آجائیں گی، ثناء زبیر اور لائبہ زبیر اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں، بھارتی سائیڈ سے رابطے میں ہیں، ممکنہ طور پر دونوں آج واپس آجائیں گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے غلطی سے پار لائن آف کنٹرول پار کرنے والی دو بہنوں کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ہم متعلقہ چینلز کے ذریعے بھارتی سائیڈ سے رابطے میں ہیں۔ یہ لڑکیاں آیندہ روز ممکنہ طور پر واپس کر دی جائیں گی۔ ثناء زبیر اور لائبہ زبیر اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ آزاد کشمیر کے علاقےعباس پور کی 2 بہنوں نے غلطی سے ایل اوسی پار کرلی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme