پاکستان میں پولیو کے مرض کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد علی اعجاز

Published on February 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ 28فروری سے شرو ع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ عملہ بھر پور اقدامات کریں فیلڈ عملہ کی ٹریننگ کروائی جائے اور سو فیصد ٹارگٹ مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مرض کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے پاکستا ن کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 28فروری سے شروع ہونےو ای انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک راشد نعمت کھوکھر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی ،فوکل پرسن محمد عامر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسرا ن نے شرکت کی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے 28فروری تا 4مارچ تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے خدو خال اور محکمہ صحت کی جانب سے مترب کئے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کوئی کمی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور اس جذبہ سے ہمیں اس مہم کو سو فیصد مکمل کرنا ہے تاکہ ہم پولیو فری پاکستان کی منزل حاصل کر سکیں انہوں نے علمائ کرام سے اپیل کی کہ وہ خصوصی طور پر جمعہ کے خطبات میں لوگوں کو انسداد پولیو سے متعلق آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں خصوصاََ والدین اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کے بچے پولیو جیسے مہلک مرض سے ہمیشہ کے لئے محفوظ رہ سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes