صبا قمر کے پیغام نے ان کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

Published on December 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

لاہور: (یواین پی ) اداکارہ صبا قمر کے سوشل میڈیا پر ایک پیغام نے ان کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کچھ ستارے ایسے ہیں جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداح بے چین رہتے ہیں۔ایسے ہی ستاروں میں سے ایک صبا قمر ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ،جس میں ان کو سٹوڈیو میں اپنی آواز کو ریکارڈ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ صبا قمر نے اپنے اس پیغام میں مداحوں سے سوال کیا کہ ’’میں کیا ڈب کروارہی ہوں؟، کوئی اندازہ؟‘‘۔صبا قمر کے مداح اب تذبذب کا شکار ہیں کہ ان کا آئندہ پراجیکٹ کون سا ہوگا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy