گرفتاری سے ڈرتا نہیں، خون کا بدلہ لیں گے؛طاہر القادری

Published on November 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

111
اسلام آباد/لندن(یو این پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی، شہدا کے ورثا نے پنجاب حکومت کی ایک کروڑ کی امداد کو ٹھکرا دیا ہے، کیا قاتل لوگ خود جے آئی ٹی بنائیں گے، امپائر کے انگلی اٹھانے سے متعلق سوال عمران خان سے پوچھا جائے،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے لندن آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سو لوگوں کے جسموں کو چھلنی کیا گیا جسٹس علی باقر نجفی نے پنجاب حکومت کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا پنجاب حکومت نے شہدا کے ورثا کو یورپ میں ویزوں کا لالچ بھی دیا بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیں گے، کیا قاتل لوگ خود جے آئی ٹی بنائیں گے۔ طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے کسی کارکن نے پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ نہیں کیا پارلیمنٹ پر حملے کا ہم پر جھوٹا الزام ہے،پی ٹی وی پر حملہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی پی ٹی وی پر حملے کرنے والوں کی 6 تصاویر پیش کی تھیں طاہر القادری نے کہا ہم نے دھرنے کو اسلام آباد سے نکال کر پورے ملک میں پھیلا دیا ہے امپائر کے انگلی اٹھانے سے متعلق سوال عمران خان سے پوچھا جائے،دھرنے کے د وران پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ میں پناہ لی، انہیں پارلیمنٹ اور پی ٹی وی کے صدر دفتر پر حملے کا علم نہیں، نہ انہوں نے اس قسم کا کوئی حکم دیا اور نہ ہی وہ جانتے ہیں کہ حملہ کس نے کیا،پاکستان عوامی تحریک حملوں کاالزام مسترد کرتی ہے، سرکاری عمارتوں پرحملہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی، حملہ کرنے والے پی ٹی وی ہی کے ملازمین تھے پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اس قسم کا الزام لگانے والوں کے منہ پر اس سے بڑا طمانچہ اور کیا ہوگا کہ ہمارے خلاف ملک بھر میں مقدمات چلائے جارہے ہیں اور انہیں عدالتوں سے اشتہاری قرار دلوایا جارہا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ نظام کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد کررہے ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت انہیں پاکستان سے باہر سفر کرنے سے روک نہیں سکتی، ہمارا سفر صرف چھانگا مانگا تک محدود نہیں، ان کی تنظیم دنیا کے 90 ملکوں میں فعال ہے، اس مقصد کیلئے وہ دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں عمران خان کا اپنا جلسہ ہے اور وہ اس کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، ہم اپنی الگ جدو جہد شروع کرچکے ہیں،اس سلسلے میں ہم نے اپنے دھرنے کو اسلام آباد سے نکال کر ملک بھر میں پھیلادیا ہے اور عوام کو انقلاب کا حصہ بنانے کے لئے شہر شہر جارہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes