امریکہ نے نائجیریا پر مذہبی پابندی عائد کرتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا

Published on December 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) تاریخ میں پہلی بار امریکہ نے نائجیریا کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے اسے مذہبی آزادی کے حوالے سے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔امریکہ کے اسٹیٹ سیکرٹری مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کے حوالے سے ایک خاص پس منظر والا علاقہ ہے جیسے ایران پاکستان،سعودی عرب اور چین ہیں۔ حالانکہ نائجیریا میں رہنے والے مسلمان اور عیسائی بہت پرامن طریقے سے رہ رہے ہیں مگر پھر بھی مائیک پومپیو نے نائجیریا کو ممکنہ پابندیوں کی وجہ بھی نمایاں کرنا ضروری نہیں سمجھا کہ کن مسائل کی بنا پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ بیان دیتے ہوئے مائیک پومپیو نے انڈیا کا ذکر تک نہیں کیا شاید اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ انڈین حکومت اور واشنگٹن کے مابین بہت اچھے تعلقات ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مودی کا رویہ بھی بہت اچھا ہے۔انڈیا نے سب کے سامنے سیکولر ہونے کا ڈھونگ رچا رکھا ہے مگر نریندرا مودی کی قیادت میں انڈیا میں مذہب کا استحصال کس قدر ہے اور ہندوازم کون سی بھیانک شکل اختیار کر چکا ہوا ہے یہ سب کے سامنے ہے۔امریکہ نے نائجیریا کے ساتھ ساتھ ایریٹیرا،میانمار،نارتھ کوریا،تاجکستان اور ترکمانستان کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔جبکہ پومپیو نے سوڈان اور ازبکستان سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں ان دونوں ممالک کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوئے ہیں۔ نائجیریا سے متعلق رواں برس میں امریکہ میںایک خصوصی رپورٹ شائع کی گئی جس میں نائجیریا میں بڑھنے والی مسلم انتہا پسندی کے حوالے سے انکشاف کیے گئے کہ مستقبل میں کس رخ شکل اختیار کر سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog